Home » Female sexual problems » دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کاآسان ترین نسخہ تحقیق میں سامنے آگیا

دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کاآسان ترین نسخہ تحقیق میں سامنے آگیا

دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کاآسان ترین نسخہ تحقیق میں سامنے آگیا

تعلیم و صحت

 لندن(نیوزڈیسک)آپ کو دل کو مضبوط بنانے کے لئے کوئی لمبی چوڑی ورزشوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اگر اس مقصد کے لئے آپ صرف دس منٹ مخصوص کردیں تو آپ کا دل نہ صرف تواناہو سکتا ہے بلکہ آپ دل کے دورے سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اگر دن میں آپ صرف دس منٹ ورزش کریں تو آپ ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہیں گے۔فاؤنڈیشن کی جان سے یہ انکشاف برطانوی قوم کی کھانے اور ورزش کی عادات پر کی گئی تحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔بہترین صحت کے لیے نرم بستر ہونا چاہئے یا سخت؟ماہرین صحت نے فیصلہ سنا دیاتحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ 30فیصد برطانوی بالغ افراد پھل کے پانچ اور سبزی کا ایک ٹکڑا کھاتے ہیں جبکہ آدھی خواتین اور مردوں کی ایک تہائی آبادی ہفتے میں اڑھائی گھنٹے کی ورزش بھی نہیں کرتی،یہ بات بھی سامنے آئی کہ لوگوں کا لائف سٹائل بھی صحت مندانہ نہیں ہے۔ایک چوتھائی لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر انہیں مالی معاونت میسر آئے تو وہ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔تقریباً44فیصد برطانوی افراد کا خیال تھا کہ وہ ورزش جیسی عادات سے دور ہیں جبکہ اکثریت سبزیاں کھانے کی طرف کم راغب نظر آئی،41فیصد لوگ اپنی صحت کے لئے متفکر تھے۔فاؤنڈیشن نے اس حیران کن سروے کے بعد لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کم از کم دس منٹ کی روزانہ ورزش سے اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں کیونکہ اس طرح وہ دل کی خطرناک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیتھرین کیلی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے صاف بتا دیا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے وہ صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنے کھانے پینے کی عادات میں معمولی تبدیلیاں کریں ،سبزیوں اور پھلوں کے استعمال میں اضافہ کریں ،صرف دس منٹ کی ورزش کریں تو ان کی زندگی صحت مند ہو جائے گی۔ ایک برطانوی ماہر ڈاکٹر مائیک لوزمور کا کہنا تھا کہ دن میں تین گھنٹہ کھڑا ہونا ایسے ہی ہے جیسے ہم دس سال تک میراتھن میں بھاگتے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح نہ صرف دل کی بیماریاں آپ سے دور رہیں گی بلکہ آپ ذیابیطس ، کولیسٹرول اور کینسر جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔