Home » سروائیکل اسپانڈی لائٹس

سروائیکل اسپانڈی لائٹس

Spondylosis_1سروائیکل اسپانڈی لائٹس کیا ہے
سروائیکل اسپانڈی لائٹس گر دن کی ریڑھ کی ہڈی کی پیچیدہ بیماری ہے۔ بڑھتی عمر سے ریڑھ کی ہڈی ، اس کے جوڑ اور جوڑوں کے بیچ میں موجود گدّی میں تبدیلی کے وجہ سے اس بیماری کے علامات ابھر تے ہیں۔ بغیر کسی چوٹ کے بازؤں میں کمزوری محسوس ہونا اور گردن میں ہمیشہ رہنے والی ایٹھن کی اصل وجہ سروائیکل اسپانڈی لائٹس ہے۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ 40 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ریڑھ کی ہڈی کے بیچ کی گدّی میں پانی کی کمی پیدا ہو جاتی ہے اس سے وہ زیادہ سخت ہوجاتے ہیں اور ان کا لچیلا پن بھی ختم ہو جا تاہے۔ اور ان میں مادہ جمع ہونے لگتے ہیں ۔ 40 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں یہ سبھی اہم تبدیلی اکسرے(X-Ray) میں دکھائی پڑتے ہیں پر ان میں سے بہت کم لوگوں میں مرض کے علامات ابھر تے ہیں ۔ دھیان دینے والی بات یہ ہے کہ کئی بار یہ تبدیلی 30 سال کی عمر میں بھی دکھائی دیتے ہیں پر ان نشانیوں کی وجہ سے علاج شروع کرنا ضروری نہیں ہے اگر مرض کے علامات ظاہر نہ ہوئے ہوں۔
اوپر دئیے گئے تبدیلیوں کی وجہ سے نس پر دباؤ آتا ہے ، جس کے نتیجے میں مریض Radiculopathy (درد سر، بے حسی ، جھنجھناہٹ ، کمزوری اور Reflexes کا کم ہونا ) سے شکار ہو جاتے ہیں۔
جب دباؤ ریڑھ کی ہڈی پر پڑتا تب مریض CSM (Cervical Spondylotic Myelopathy)متاثر ہو تا ہے، جس میں ہاتھ پیروں میں کمزوری ہو جاتی ہے اور حسیت بھی کم ہو جاتا ہے۔
مرض کے علامات
گردن او ر کندھوں میں بار بار در د ہونا ۔ یہ در د دائمی یا وقتی ہو سکتا ہے۔ بیچ بیچ میں یہ درد اپنے آپ سے کم بھی ہوجاتا ہے۔
دوسرے علامات
*گردن میں در د کے ساتھ عضلات میں اکڑن آ جاتی ہے۔ کئی بار یہ درد تیزی سے کندھوں او ر سر کی طرف پھیلتا ہے۔ کئی مریضوں میں یہ درد پیٹھ میں اور کندھوں سے ہوکر ہاتھوں اور انگلیوں تک بھی پھیل جاتا ہے۔
*سرکے پچھلے حصہ میں درد ہو تا ہے۔ یہ درد کبھی کبھی گردن کے نچلے حصے تک یا اوپر تک پھیلتا ہے۔
* بغیر کسی چوٹ کے گردن، کندھوں اور بازوؤں میں درد محسوس ہو نا، علم احساس کم ہو جا نا ، کمزوری اور سنسنی ہونا، یہ کچھ الگ علامات ہیں۔
* کبھی کبھی عام علامات ابھرتے ہیں جیسے کی چھاتی میں درد ہونا اور مریض اس درد کو کبھی کبھی غلطی میں دل کا درد مان لیتا ہے۔
* Myelopathy سے متاثر مریض کو ہاتھوں سے لکھنے میں پریشانی ہو تی ہے اور ہاتھوں میں کمزوری ہوتی ہے۔
مرض کی وجوہات
سروائیکل اسپانڈی لائٹس ریڑھ کی ہڈی ، ہڈیوں کے بیچ جوڑ اور گدی میں گھساؤ آنے سے ہوتا ہے۔ زیادہ تر یہ تبدیلی 40 سال سے زیادہ عمر والے لوگو ں میں پائے جاتے ہیں ۔
مندرجہ ذیل وجوہات سے سر وائیکل اسپانڈی لائٹس ہونے کے امکان بڑھ سکتے ہیں۔
*کاروبار سے متعلق وجہ: سر پر باربار بھاری وزن اٹھانا ، ڈانس کرنا، کسرت کرنا (Gymnastics)
* کئی خاندانوں میں سر وائیکل اسپانڈی لائٹس ہونے کے رجحان ہوتے ہیں، موروثی وجہ کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
*تمباکو نوشی سے بھی خطرہ ہو تا ہے۔
*فطری وجوہات سے بھی خطرہ رہتا ہے۔ مثال : Down Syndrome, Cerebral palsy, Congenital Fused Spine, وغیرہ۔
* لگا تار سر جھکا کر یا گردن جھکا کر کام کرنا۔
*ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر لگاتار کام کرنا، مثال : کمپیوٹر کے اسکرین، پردے کو لگاتا ر دیکھنا۔
*لمبی دوری کا سفر کرنا ، بیٹھے بیٹھے سوجانا۔
*ٹیلیفون کو کندھے کے سہارے رکھ کر لمبے وقت تک باتیں کرنا۔
* لگاتار گردن کو ایک ہی حالت میں رکھنا ، مثال: ٹی وی دیکھتے وقت، گاڑی چلاتے وقت وغیرہ۔

Leave a Reply