Home » پیش لفظ

پیش لفظ

پیش لفظ

دور حاضر میں پوری دنیا میں ہربل اور قدرتی طریقہ علاج کی جانب توجہ دی جا رہی ہے۔ جدید طریقہ علاج یعنی ایلوپیتھی کے متبادل کے طور پر لوگ اسے اپنا رہے ہیں۔ ایلوپیتھک دواؤں کی زور اثری کے باوجود لوگ اس سے بیزار ہو رہے ہیں اور اسکی خاص وجہ ایلوپیتھک دواؤں کے مضر اثرات ہیں۔ اس کے علاوہ ایلوپیتھک دواؤں سے بعض امراض کا مکمل طورپرازالہ بھی نہیں ہوتا ۔ بہت سے امراض میں ایلوپیتھک دوائیں ناکام ہو چکی ہیں۔ ان وجوہ سے یونانی اطباء یونانی دوائیں استعمال کر کے نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ حکماء کی کاوشوں سے طبِ یونانی میں قیمتی زخیرہ موجود ہے اور اس میں روز بروزتیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے بھی دیگر طریقہائے علاج کی طرح یونانی طریقہ علاج کی افادیت کو تسلیم کر لیا ہے۔
جنابِ عالی! اعلیٰ معیار کی دواؤں کی تیاری اور عوام الناس تک ان کو پہونچانے کے ساتھ ساتھ یونانی طریقہ علاج کو حیات نو سے ہمکنار کرنے اورخدمت خلق کے جذبہ کے تحت ہاشمی یونانی فارمیسی کو 1929ء میں قائم کی گئی تھی۔
ہاشمی یونانی فارمیسی نے دور جدید کی تکنیک اور سائنس کے ایجادات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف بین الاقوامی جی۔ایم۔پی (G.M.P.) کے تحت صارفین کو اعلیٰ ترین معیار کی دوائیں فراہم کرنے کاتہیہّ کیا ہے بلکہ عالم میں یونانی طریقہ علاج کو بلند مقام دلانے کے لئے بھی سرگرم اورمائل بہ پرواز ہے۔
معالجین کرام اور اہلِ طب سے گزارش ہے کہ وہ اپنی رہنمائی کے ساتھ ساتھ کاروبار کو فروغ دینے کے لئے ہاشمی یونانی فارمیسی کی جانب دست تعاون بڑھائیں تاکہ اس کمپنی کے پروڈکٹس ملک و بیرون ملک کے کونے کونے تک پہونچ سکیں۔

شکریہ! آپ کا مخلص
حکیم ہاشمی

ہاشمی دواخانہ