Home » Tibbe Unani » کونسی باتیں شادی شدہ جوڑوں کی ازدواجی زندگی خوشگوار بنا دیتی ہیں ؟جانئے

کونسی باتیں شادی شدہ جوڑوں کی ازدواجی زندگی خوشگوار بنا دیتی ہیں ؟جانئے

کونسی باتیں شادی شدہ جوڑوں کی ازدواجی زندگی خوشگوار بنا دیتی ہیں ؟جانئے
01 مارچ 2015 (17:58)
ڈیلی بائیٹس

لندن(نیوزڈیسک)شادی شدہ زندگی میں میاں بیوی کے درمیان کبھی کبھار لڑائی اور تکرار عام سی بات ہے لیکن اگر یہ لڑائی بڑھ جائے تو پھر مسائل جنم لیتے ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار سکتے ہیں۔

شادی کے بعد بیگم کو انتہائی خوش رکھنے کے خواہشمنددولہوں کے لیے تربیتی مرکز قائم
سب کے سامنے تعریف کریں
اپنے جیون ساتھی کی تعریف ایک اچھا عمل ہے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ایک دوسرے کی تعریف کی جائے کہ اس طرح ایک دوسرے سے محبت بڑھے گی۔
ہمیشہ اکیلے میں ایک دوسرے پر تنقید کریں
ہر انسان میں کچھ نہ کچھ خامیاں ہوتی ہیں لیکن آپ کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ اپنے ساتھی کے ساتھ تنہائی میں ان برائیوں کا ذکر کریں۔اگر سب کے سامنے یہ بات کریں گے تو اس کے دل پر نہ صرف برا گزرے گا بلکہ وہ آپ سے دور ہوجائے گا۔
ایک دوسرے کو بہت عزت دیں
ہمیشہ ایک دوسرے کو پیار سے پکاریں اور عزت دیں ۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ میاں بیوی میں تعلقات اس وقت خراب ہوتے ہیں جب وہ ایک دوسرے کے ساتھ برے طریقے سے پیش آتے ہیں۔
پیار میں دوستی رکھیں
ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کا رشتہ استوار رکھیں۔پیار میں دوستی کا شائبہ پیدا ہونے سے میاں بیوی کا رشتہ مضبوط ہوگا۔

مستقبل کی تیاری
ایک دوسرے سے مستقبل کے بارے میں بات کریں اور پلاننگ کریں کہ آپ کونسی گاڑی لیں گے، کیسا گھر بنائیں گے اور بچوں کو کون سے سکول اور کالج میں بھیجیں گے۔ان تمام باتوں سے ایک دوسرے کے ساتھ محبت پیدا ہوگی۔
ایک دوسرے کو تبدیل کرنے کی کوشش مت کریں
اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ہر شخص کی اپنی شخصیت ہوتی ہے جس سے وہ خوش ہوتا ہے لہذا کبھی بھی ایسی کوشش مت کریں کہ آپ اپنے جیون ساتھی کو تبدیل کر لیں گے بلکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے لئے جذبہ قربانی پیدا کریں۔
ایک دوسرے کو وقت دیں
یقیناًآپ اپنے دفتر کے کاموںمیں بہت مصروف رہتے ہوں گے لیکن اس مصروفیت میں کبھی بھی اپنے جیون ساتھی کو مت بھولیں۔وہ آپ کے وقت کا صحیح حقدار ہے اور کبھی بھی اسے نظ انداز مت کریں۔
خاموشی سے اجتناب کریں
اگر کوئی مسئلہ درپیش ہوتو خاموش مت رہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کریں کہ اس طرح آپ کو اچھا مشورہ ملے گا۔ اس کے علاہ آپ کا جیون ساتھی خوش ہوگا کہ آپ اس پر بھروسہ کر رہے ہیں جس سے اعتماد کا رشتہ پیدا ہوگا۔