Home » Gastritis

Gastritis

gastritisگیسٹرو Gastritis
اس مرض میں معدہ کی اندرونی لعاب دار جھلی (Mucous Membrane )شدید متورم ہو جاتی ہے معدے کی جھلی سرخ ہو جاتی ہے اور معدے سے زہریلی رطوبت بکثرت خارج ہو تی ہے۔
آہستہ آہستہ سارا معدہ متاثر ہو جاتاہے۔ یہ معدہ کی ایک بیماری نہیں ہے بلکہ معدے کی ایک بیماری نہیں ہے بلکہ معدہ کی کئی امراض کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مرض ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس مرض سے تقریباً 2.25 ملین افراد ہر سال موت کا شکار ہو تے ہیں۔
وجوہات
معدے کی سوزش ایک جراثیم ہلسیکو بیکڑ پیلورائی (Helicobacter Pylori)سے ہوتی ہے۔ باسی اور خراب کھانا، مصالحہ دار سالن، ترش اشیاء ، سگریٹ نوشی، اور شراب نوشی اس مرض کی اہم ترین وجوہات میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں زیادہ ادویات کا استعمال بھی اس مرض کا باعث ہو سکتا ہے۔
شدید قے سے معدہ خالی ہونے سے بھی سوزش ہو جاتی ہے اور گیسٹرو جیسا مہلک مرض پیدا ہوسکتاہے۔ بعض بیکٹریا ، وائرس، فنجائی اور خطرناک پیراسائیٹ آلودہ پانی ماخوراک کے ذریعہ معدے میں داخل ہو کر اس مرض کا سبب بنتے ہیں۔
علامات:
ابتداء میں معدے میں جلن اور درد ہوتی ہے۔ پیاس لگتی ہے معدے میں کھانا اور پانی وغیرہ نہیں ٹھہرتا۔ بد ہضمی کی سی صورت ہو تی ہے اور ہلکا بخار بھی ہو جاتاہے ۔ پتلے پتلے دست خارج ہو تے ہیں، بلغم میں خو ن آتاہے متلی اور قے آتی ہے۔ یہ مرض زیادہ تر ان لوگوں میں ہوتی ہے جو شراب پیتے ہیں اور سگریٹ نوشی کر تے ہیں۔ لیکن کوئی بھی زہریلی شے کھانے کے بعد مریض کے معدے کی نرم جھلی تباہ ( Damage)ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات بوسیدہ گوشت کھانے سے بھی یہ مرض پید ہو جاتی ہے۔ معدے میں سوزش اور زخم ہو جاتے ہیں یہ سوزش آنتوں میں بھی پھیل جاتی ہے اگر بہ بوقت علاج نہ کیا جائے تو صورت حال انتہائی خطرنا ک ہو سکتی ہے۔
احتیاطی تدابیر
مریض کو ہلکی اور زودہضم غذا دیں۔ صاف ستھری اور سادہ غذا استعمال کریں۔ چٹ پٹی اور مصالح دار کھانوں سے ممکن حد تک پرہیز کریں۔ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے بالکل اجتناب کریں۔ نشہ آور ادویات نہ کھائیں۔
روزانہ چھ سے آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں ۔
تازہ سبزیاں اور پھل استعمال کریں۔
چکنائی کا بھی استعمال بہت کم کریں اور ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔ تاکہ اجتماعی طور پر جسم تندرست رہے اور جسم کا مدافعتی نظام بر قرار رہے۔
قدرتی علاج
ہاشمی دواخانہ نے مریضوں کو اس دردناک مرض سے نجات دلانے میں بہت مدد کی ہے اور 85 سالوں کے تجربات اور تحقیق کی بنیاد پر اس مرض سے متاثر لوگو ں کا محفوظ اور مکمل اور مؤثر طریقے سے علاج کر کے فیض پہنچا یا ہے۔ اور طبی ماہرین کی مدد سے مرض کی علامات اور تشخیص پر پوری طرح غور خوض کرنے کے بعد ہاشمی دواخانہ نے اس مرض کو مکمل طور پر قدرتی اجزاء کے ذریعہ ختم کرنے میں مریضوں کو بھر پور فائدہ پہنچا یاہے۔

Herbal-medicine,-नपुंसकता-या-नामर्दी,Male-Enhancement,Sexual-desire - Copy

Leave a Reply