Home » Teenage Acne (Pimples)

Teenage Acne (Pimples)

imagesHerbal remedies to get rid of pimplesکیل مہاسوں کا علاج
عام طور پر کیل مہاسوں کو Pimplesکہتے ہیں اس کے جلد پر منفی اثرات پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی ضائع ہوجاتی ہے اور جلد میں نشان پڑجاتے ہیں جو دیکھنے میں بہت بُرے لگتے ہیں، زیادہ تر کیل مہاسے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے چہرے پر نکلتے ہیں، تاہم یہ کسی بھر عمر کے افراد کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس لئے اس بیماری سے پچنے کے لئے فوری علاج کر انا چاہئے۔ بصورت دیگر اس سے چہرے کی خوبصورتی پر بُرے اثر ات پڑسکتے ہیں۔
کیل مہاسے چہرے پر کھردرا پن پید ا کر دیتے ہیں ۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی خوبصورتی کو قیاس کی نذر کرنے کے بعد احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور ہر وقت اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے فکر مند رہنے لگتے ہیں اور اپنا منھ چھپانے کی کوشش کرتے ہیں او ر ایک گندی عادت یہ ہو جاتی ہے کہ اکثر ان کا ہاتھ چہرے پر اُبھرے ہوئے دانوں کو نوچنے کے لئے جاتا رہتا ہے جس سے مرض میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں جتنا خوبصورت دِکھنا چاہئے شاید وہ اُتنا نہیں دِکھ رہے ہیں کیونکہ ان کے چہرے کی خوبصورتی ان چھوٹی چھوٹی پھنسیوں نے بگاڑ رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے محفلوں اور دیگر فنکشن میں جانے سے گھبراہٹ ہو تی ہے۔
How-to-Get-Rid-of-Pimples-Quickly-and-Healthy21 What are pimples مہاسے کیاہیں؟
مہاسے (Pimples or Acne)جلد کی ایک ایسی صورت حال ہے جو سفید ، سیاہ اور جلنے والے سرخ داغ کے طور پر نظر آتے ہیں، یہ تقریباً 14 سال سے شروع ہوکر 30 سال تک کبھی بھی نکل سکتے ہیں، یہ نکلتے وقت تکلیف دہ ہو تے ہیں اور بعد میں بھی اس کے داغ دھبے چہر ے پر رہ جاتے ہیں۔
یہ مرض کسی خاص عمر کے افراد تک محدود نہیں ہے مگر پھر بھی اس مرض سے سب سے زیادہ نو جوان طبقہ متاثر ہوتاہے ، دوسری وجہ یہ ہے کہ نوجوان خواتین کے ایام حیض کی خرابی کی وجہ سے عام طور پر جلد میں فاسد مادہ کی زیادہ ہو جاتی ہے جس سے خون میں گرمی اور خرابی ہو جاتی ہے جو چہرے پر کیل مہاسوں کی شکل میں ابھر تے ہیں اور مواد جلد کی سطح کے نیچے رہتا ہے جو اُبھر کر جلد کو پھاڑ دیتاہے اور مہاسے پھوٹ جاتے ہیں جس سے چہرے پر گڑھے پڑ جاتے ہیں، یہ تکلیف دہ ہو تے ہیں ۔
Types Of Pimplesمہاسوں کے اقسام
مہاسو ں کی کئی قسمیں ہوتی ہیں جیسے پسدار مہاسے، بغیر پس کیل ، سیاہ کھوٹے وغیرہ. مہاسو کا آغاز بھی عجیب ہوتی ہے. پہلے یہ چھوٹے چھوٹے دانوں کے طور پر چہرے پر ابھرتے ہیں. چہرے میں بھی للاٹ، گالوں اور ناک پر ان کی مقدار زیادہ ہوتی ہے. اگر بیماری کی شدت زیادہ ہو تو کندھے، پیٹھ اور ہاتھ پیروں پر ہو سکتے ہیں. کچھ مریضوں میں مہاسے دانے کے سائز سے بڑے ہو کر گاٹھو ں جیسے بھی ہو جاتے ہیں. ان موادی گاٹھو میں درد، جلن، سوزش اور سرخی پائی جاتی ہے. کچھ مہاسے سیاہ سر والے ہوتے ہیں جنہیں \”کیل\” کہا جاتا ہے. اگر ان کو دبایا جائے تو سیاہ سر کے ساتھ ساتھ اندر سے سفید روم جیسا مادہ باہر نکلتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والا سوراخ مستقل ہو جاتا ہے.
What causes acne?مہاسہ کی وجہ
اس کی کئی وجہیں ہیں ، جس میں سب سے پہلا یہ ہے کہ عالم نوجوانی میں جو بھی ہارمونل بدلتے ہیں ان کا کچھ اثر ہر ایک کے اوپر اس کی حساسیت کے شدت کے حساب سے کم یا زیادہ پڑتا ہے ، دیگر وجوہات میں سے ایک کھانے پینے کی گڑبڑی ، رہن سہن کے طریقوں میں تبدیلی وغیرہ ، لیور یا انٹون سے متعلق کچھ تکلیف کی وجہ سے بھی یہ پریشانی پیدا ہو تی ہے ، جو سبزی خور ہیں ان کے مہاسے کچھ الگ قسم کے نکلتے ہیں ، بنسبت ان کے جو سبزی گوشت دونوں کھانے والے ہیں۔
Reasons for Pimplesجلد پر مہاسے نکلنے کے اسباب
خوبصورت نظرآنا ہر انسان کا خواب ہو تا ہے، مگر چکنی جلد خوبصورتی کی راہ میں سب سے بڑی رُکاوٹ ہے ایسی جلد عام طور پر موروثی بھی ہوسکتی ہے جو کہ آپ کو وراثت میں ملتی ہے ، چکنی جلد کے حامل افراد کے چہرے پر کیل مہاسے زیادہ نکلتے ہیں۔ کیل مہاسے زیادہ سن بلوغ سے لیکر 29 ؍ سال کی عمر تک نمودارہو تے رہتے ہیں نو عمری کے زمانے میں ہارمونز کے نظام میں تبدیلی کی وجہ سے آپ کے جسم کی زائدچکنائی مسامات کے ذریعہ خارج ہونے لگتی ہے، نتیجتاًچہرے کے مسامات سیاہ پڑجاتے ہیں معمولی انفکشن سے مہاسے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور چہرے کی بدنمائی کا سبب بنتے ہیں، مہاسے نکلنے کا ایک سبب ذہنی دباؤ بھی ہو سکتا ہے، آپ کو پریشانی کے نکاس کا کوئی ذریعہ نہ ملتا ہو تو بیشتر خواتین اور مرد حضرات کے مسامات ایسے موقع پر زیادہ چکنائی خارج کرنے لگتے ہیں ، جو کہ مہاسے کا موجب بنتے ہیں کیل نکلنے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کا جگر درست نہ ہو۔
Herbal treatment is the Ways to Stop or Cure Pimples مہاسوں کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر
اگر آپ کے چہرے پر مہاسے نکلنا شروع ہو جائیں تو ان سے نجات حاصل کر نے کے لئے انہیں بار بار دبا کر ختم کرنے کی کوشش ہر گز نہ کریں۔ آپ کے اس عمل سے چہرے کے دانے مزید موٹے ہوجائیں گے، جلد سوجھ جائے گی اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔
(۱) جو لوگ کیل مہاسوں کے مسائل میں مبتلا ہیں انہیں چاہئے کہ اپنا تولیہ ، صابن اور عام استعمال کی چیزیں علیحدہ رکھیں کیونکہ جراثیم کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں۔
(۲) زیادہ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں کیونکہ ہمارا معدہ چکنائی ہضم نہیں کر سکتا اور اس صورت حال میں چکنائی مسامات کے ذریعہ خارج ہونے لگتی ہے۔
(۳) کیل مہاسوں والی جگہوں پر بار بار ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ انفکشن کا خطرہ ہے۔
(۴) زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور سیب کا جوس استعمال کریں۔
مہاسے کے سماجی اثرات
مہاسے لوگوں کے زندگی کو کس طرح متاثر کرتے ہیں؟
مہاسے صرف ایک مرض ہی نہیں بلکہ اس سے معاشرتی حالات بھی اثر انداز ہوتے ہیں، جس سے نفسیاتی طور پر بھی لوگ متاثر ہوتے ہیں ،اور لوگوں کے اندر اپنے لئے حقارت کے جذبات اجاگر ہوتے ہیں۔
مہاسے ایک ایسی بیماری ہے جس کے اثرات کافی عرصے تک نمایاں رہتے ہیں اورنفسیاتی طورپر لوگ اُس سے متاثر ہوتے ہیں تو وہ معاشرہ میں اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ، جس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ انسان کا اپنا جووجود معاشرہ میں ہو نا چاہئے وہ نہیں بن پاتا اور یہی صورتحال تجارتی طور پر ہو تا ہے کہ وہ لوگ سماج میں پُر سکون طور پر اپنے اپنے گراہک اور اپنے قریبی لوگوں کو اپنی سے مطمئن کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور روزگار پر بُرا اثر پڑتا ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ مزاج میں چڑچڑاپن ہو جاتاہے اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ خوشگوار اور پُرسکون ماحول میں زندگی نہیں گزار پاتے۔ جب کہ یہ کوئی بُری بیماری نہیں ہے لیکن معاشرے میں بُرے منفی اثرات چھوڑتی ہے اسکول ،آفس ، کالج اور دیگر زندگی کے شعبوں میں مہاسے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں مہاسے جلد کو درد ناک اور شرمناک بنادیتے ہیں اور اپنے پیچھے بُرے نشان چھوڑ جاتے ہیں ۔ بہرحال ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ مرض جسمانی ، جلدی ، نفسیاتی اور معاشی اور معاشرے کے دوسرے شعبوں کو متاثر کرتاہے، لیکن کوئی بھی مرض لاعلاج نہیں ہوتا اس مرض سے نجات کیلئے کسی بھی کمپنی کی کوئی بھی دوا راتوں رات فائدہ نہیں پہنچاسکتا اس کا مکمل علاج ضروری ہے جس صرف ماہر امرض جلد (SKIN CARE EXPERT) کی مدداور ان کے ذریعہ تیار کی گئی دوائیوں اور مشوروں کی بنیاد پر ہی اس مرض سے مکمل نجات مل سکتی ہے۔
ہماری کمپنی کے ماہر امراض جلد نے کیل مہاسے جھائیوں اور چہرے کے بھدے نشانات کو ختم کرنے کر کے ایک چمکتی دمکتی جلد اور چہرے کی خوبصورتی اور جلد کو صاف اور پُرکشش بنانے کے لئے مخصوص ہر بل ادو یات کا ایک مجموعہ کپسول، کریم، اسکرب، پیک اور لوشن ، جیل کی شکل میں تیار کیا جس کے استعمال سے نہ صرف مرض جڑ سے ختم ہو تا ہے بلکہ جلد کی خوبصورتی کے واپس لانے میں بھی مددگار ثابت ہو تے ہیں اور آپ چہرے کو پُرکشش اور خوبصورت بناکر اپنی احساس کمتری کو دور کرسکتے ہیں، اور خوشگوار اور پُر سکون زندگی کا لطف لے سکتے ہیں ۔
ہا شمی دواخانہ نے پچاسی سال کے تجربے سے ثابت کر دیا ہے کہ یہ لا علاج مرض نہیں ہے۔اور ہزاروں لوگ اس بیماری سے نجات پاکر اپنی قدرتی خوبصورتی کو حاصل کر چکے ہیں۔ہاشمی دواخانہ قدرتی جڑی بوٹیوں کے ذریعہ اس مرض کے علا ج کی ضمانت دیتا ہے۔ اس کے لئے بلا جھجھک ہاشمی دواخانہ سے رابطہ قائم کریں۔

Herbal-medicine,-नपुंसकता-या-नामर्दी,Male-Enhancement,Sexual-desire - Copy

Leave a Reply