Home » Hair fall Treatment

Hair fall Treatment

بالو کو گرنے سے بچائو

آپ کے بال لہرئیے دار اور گھنگریالے ہوں یا ریشم کی مانند سیدھے اور ملائم …ان کی حفاظت اور دیکھ بھال بہرصورت ضروری ہے۔ خصوصاً آج کے دورمیں خواتین کو اپنی زلفوں کی نگہداشت کی زیادہ ضرورت ہے کہ جب پانی اور ہوا آلودہ ہے اور غذائیں بھی خالص دستیاب نہیںیہ تمام عوامل بالوں پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ آپ کی رہنمائی کے لیے چند بنیادی باتیں پیش خدمت ہیں جن پر عمل کرنے سے بال گرنے اور ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے اور ان کی قدرتی چمک بھی برقرار رہے گی۔ کہتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے بالو کو گرنے سے بچائو کا آسان حلسوبالوں کی حفاظت کے معاملے میں بالوں کو گرنے سے روکنا ان کی حفاظت کا پہلا اصول ہے اس سلسلے میں کچھ تدابیر حاضر ہیں۔ درست انتخاب بالوں کے لیے ہمیشہ اچھے سے اچھے شیمپو اور دیگر پروڈکٹس کا انتخاب کریں۔ ایسے شیمپو اور کنڈیشنر منتخب کریں جوآپ کے بالوں کی ساخت کے لحاظ سے موزوں ہوں۔ اس سلسلے میں بالوں کے کسی ایکسپرٹ سے مشورہ لے لیں تو بہتر ہوگا تاہم تیز شیمپو اور الکحل آمیز پروڈکٹس کو بالوں پر استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ نرمی برتیں اپنے بالوں کو ہمیشہ نرمی اور آہستگی کے ساتھ برش کریں۔ اگر آپ کے بال جلدی الجھ جاتے ہیں اور کمزور ہیں تو انہیں پہلے سروں کی جانب سے سلجھائیں اور بعد میں جڑوں سے سروں تک نرمی سے سلجھائیں۔ احتیاط سے خشک کریں۔ جب بھی تولیہ سے اپنے بال خشک کریں تو انہیں رگڑنے کے بجائے ہمیشہ تھپتھپاکرخشک کریں۔ ہیٹ اسٹائلنگ اگر بلوں کو بلوڈرائی کرنا لازمی ہوتو ہیئر ڈرائرکو’’کول‘‘ کے آپشن پر رکھیں۔ کیونکہ گیلے بالوں پر براہ راست تیز گرم ہوا انہیں روکھا اور کمزور بنادیتی ہے۔ بالو ںکا گرنااس کے علاوہ بالوں کو آئرن کرتے وقت کوئی حفاظتی سیرم وغیرہ ضرور استعمال کریں۔ سخت ہیئر بینڈز بالوں کو سختی سے ہیئربینڈ اور کلپ وغیرہ میں باندھنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ بالوں کو زیادہ کس کر باندھنے سے اورکھینچ کر کوئی ہیئر اسٹائل بنانے سے اجتناب کریں، کیونکہ اس صورت میں بالوں کی جڑیں کمزور ہونے اور بال ٹوٹنے کا اندیشہ رہتا ہے حد سے زیادہ کسے ہوئے ہیئر بینڈز اتارتے وقت بال ان کے ساتھ کھینچ کر ٹو ٹ جاتے ہیں لہٰذا بات کا خاص رکھیں۔ دھوپ سے بچیں اپنے بالوں کی بھی دھوپ سے بالکل اسی طرح حفاظت کریں جیسے کہ اپنی جلد کی حفاظت کرتی ہیں۔ گوکہ بالوں کے لیے ابھی کوئی SPFیعنی سن بلاک ایجاد نہیں ہوا۔ تاہم دھوپ میں باہر نکلتے وقت سرپر اسکارف باندھیں یا دوپٹہ ضرور رکھیں۔ ہاتھوں کو بالوں سے دور رکھیں۔ بالوں میں باربار ہاتھ پھیرنے سے بالوں کا اسٹائل خراب ہوجاتا ہے اور وہ پھول کر بکھر جاتے ہیں ۔ لہٰذا بالوں کا چھیڑنے کی عادت پر کنٹرول رکھیں۔ ہیئر اسٹائلنگ پروڈکٹس کسی بھی بڑے اسٹور یا ہیئر سیلون پر چلی جائیں، وہاں بڑے بڑے شیلف آپ کو مختلف اقسام کی ہیئر اسٹائلنگ پروڈکٹس کے بوجھ سے لدے نظر آئیں گے، لیکن ان پروڈکٹس کے پیچھے کون سی سائنس کارفرما ہے اور یہ فیصلہ کیسے کیا جائے کہ آپ کے لیے کیا موزوں ہے؟ اس کے لیے پہلے اچھے شیمپو اور کنڈیشنر کا انتخاب کریں اور ہفتہ میں ایک مرتبہ ہیئر ماسک لگائیں۔ اس کے علاوہ بالوں کی جڑوں میں تیل ضرور لگائیں۔

ہیئر-کنٹرول-تجاویز-گر

Leave a Reply