Home » Hair loss

Hair loss

imagesHair Loss: Find Facts about Causes and Treatment Optionsبال جھڑنے کے مسائل اور ان کا حل
بالوں کا جھڑنا عوام کے درمیان ایک عام اور شدید مسئلہ ہے ۔جن خواتین کے بال جھڑتے ہیں وہ پریشانی میں مبتلا رہتی ہیں ، بال گرنے کی بہت سی وجوہات ہیں ، مکمل طور پر صحت مند بالوں کا گرنا بھی مناسب و قت کے ساتھ بہت ضروری ہے، ہر روز تقریباً 25 سے 80بال گرنا فطری ہے۔ لیکن گرتے بالوں کی تعداد اس سے بڑھنی شروع ہوجائے تو پھر ضرورتی ہے کہ بالو ں کی نگہداشت کی جائے ، گھنے اور خوبصورت بال شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں ، سب سے خطرنا ک صورتحال گرتے ہوئے بال گنجے پن کی علامت سمجھے جاتے ہیں ، بالوں کے گرنے سے رُکنے کے لئے توجہ دیں، اور خوراک کا خیال رکھا جائے، عورتوں کے بال جتنے زیادہ لمبے ، گھنے اورمضبوط ہو ں گے اتنا ہی ان کے حسن میں اضافہ ہوگا۔ اپنے آپ کو سنوارنا ، خوبصورت بناناہرایک کی فطری خواہش ہو تی ہے ، بال ہی ایسی چیز ہو تی جو جسم میں نمایاں اور گہرا اثر رکھتے ہیں۔ جسم میں سر ہی جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے جلد متاثر ہو تا ہے۔
Hair loss Causes بال جھڑنے کی وجوہات
بالوں کا نقصان بالوں کے غدود میں خرابی کے وجہ سے ہو تا ہے، جس میں کھوپڑی کی جلد نارمل رہتی ہے، جلد کی خرابی کی وجہ سے جس سے غدود ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتے ہیں اس کی وجوہات میں discold erythematosus keroin lichen planus metabolicآئرن کی کمی اور ڈرگس کا استعمال ہیں۔ عام طور پر لو گ سر ننگا رکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہوا میں اڑنے والی کثافتیں بالوں کی تہوں میں جم جاتی ہیں اور یو ں بالوں کی نشونما رُک جاتی ہے۔ اور بال گرنے لگتے ہیں بال کسی جسمانی بیماری کی بناء پر بھی گرنے لگتے ہیں ۔جہاں انسان مرض کی حالت میں بیماری کا علاج کرتا ہے وہاں پر اپنے بالوں کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔ وقت پر اور مناسب نیند لی جائے تو بالوں پر اچھا اثر پڑتاہے۔ چائے اور سگریٹ کے زیادہ استعمال سے بھی بال گرنے لگتے ہیں، بال گرنے کی ایک اور وجہ کھارا پانی ہے نہاتے وقت کھارا پانی نہ استعمال کریں ، اکثر لوگ بال گرنے کے دوران بالو ں کو پرم لگاتے ہیں یہ درست نہیں۔
HAIR-LOSS hair loss at young age?? جوانی میں بالوں کا گرنا
اوائل عمر میں بال گرنے کامطلب ہے کہ آپ کی صحت میں کچھ گڑبڑ کیونکہ اس شکایت کا سب سے بڑا سبب نامناسب غذائیں ہیں۔ مثلاً جن افراد میں وٹامن بی 6 کی کمی ہو ان کے بال گرتے رہتے ہیں اور جن لوگو ں میں فولک ایسڈ کی کمی ہو وہ بالکل گنجے ہو جاتے ہیں، لیکن ان میں وٹامنز کا بھر پور استعمال شروع کرنے پر بالوں کی معمولی افزائش اور نشونما بحال ہو جاتی ہے۔ بال گرنے کا ایک اوراہم سبب ذہنی دباؤ ہے، جس میں پریشانیاں ، اضطراب اور اچانک پہنچنے والا کوئی صدمہ ہے۔ ذہنی دباؤ جلد میں اور خصو صاً سر کی جلد میں شدیدقسم کا تناؤ پیدا کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ضروری غذائی اجزا کی رسد پر منفی اثرات پڑتے ہیں اور بالوں کی افزائش متاثر ہو تی ہے۔ عمومی کمزوری جو طویل عرصہ تک رہنے والی بیماریوں کے نتیجہ میں پیدا ہو وہ بھی بالوں کی صحت خراب کرتی ہے اور مختلف مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ۔ ان بیماریوں میں ٹائیفائیڈ ، آتشک، پرانا نزلہ، انفلوائنز اور خون کی کمی شامل ہے۔ یہ بیماریاں بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہیں، چنانچہ بال گرنے لگتے ہیں۔ سر کی جلد گندی رہے تو بھی بال گرنے لگتے ہیں ۔ گندگی سے سر کی جلد کے مسام بند ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ موروثی اثرات بھی ایسا عامل ہیں جو بال گرانے کا سبب بنتے ہیں ۔
Hair Loss Prevention بالوں کی حفاظت کے اہم نکات
ضروری نہیں کہ ہر ایک کے بال پیدائشی لمبے ہوں ، چند بہت ہی آسان اور اہم وصول ہیں جن پر عمل کر کے ہم بالوں کو خوبصورتی اور قدرتی نشو نما بخش سکتے ہیں،قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس طرح زندگی کے لئے سور ج کی دھوپ اور تازہ ہوا کی ضرورت ہو تی ہے بالکل اسی طرح بالوں کی نشونما کے لئے دھوپ اور ہوا کا ملنا ضر وری ہے اس لئے کم سے کم ہفتے میں دوبار بالوں کو کئی گھنٹوں تک دھوپ اور ہوا میں کھول کر رکھنا چاہئے۔دوسرا اہم نکتہ بالوں کی صفائی ہے۔ اگر اپنے بالوں سے دشمنی نہیں تو انہیں ہر گز گندا نہ رکھیے۔ گندے اور گرد سے اٹے بال جوئیں ، روسی اور کھجلی پیدا کرتے ہیں جن سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں او ر نہ صرف بال گرتے ہیں بلکہ ان کی نشوونما بھی رُک جاتی ہے۔ روزانہ سر دھونے کی ضرورت نہیں بلکہ ہفتے میں ایک یا دو بار دھونا چاہئے ۔
Female hair loss: causes and treatment بالوں کے مستقل گرنے کا علاج
چونکہ بال پروٹین سے بنتے ہیں اس لئے گھنے بالوں کے لئے پروٹین کا لیا جانا نہایت ضروری ہے۔عورتوں میں عموماً آئیوڈین بی 1 کی کمی ہو جاتی ہو جاتی ہے،ان دونوں میں سے کسی ایک کی کمی سر کی جلد میں خون کی گردش کو اتنا سست کر دیتی ہے کہ بال گرنے لگتے ہیں اور نئے بالوں کی افزائش نہایت سست ہو جاتی ہے۔ ایسی عورتیں جو اپنی خوراک میں آئیوڈین، وٹامن بی کمپلیکس اور آئرن کا حصول مناسب مقدار میں رکھتی ہیں ان کے بالوں کی افزائش اور نشونما درست رہتی ہے۔
Best Hair loss treatment باج جھڑنے کا تجزیہ
چونکہ بال اُگنے میں پروٹین مدد کرتے ہیں اس لئے پروٹین کا لیا جانا بے حد ضروری ہے۔ دماغ کی نسوں میں مکمل غذا ء نہ ملنے کی وجہ سے خون کا دوران ہلکا پڑ جاتاہے جس کی وجہ سے بالوں کی پیدا وار کم ہو جاتی ہے اور بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ سر میں خشکی کا آ جانا اور لگا تار بالوں کا ٹوٹ ٹوٹ کر گرنا ،بالوں کا دو مونہا ہو جانا، بالوں میں روکھا پن ہو جانااس کی علامتیں ہیں۔
Essential minerals and hair growth vitamins for healthy hair قدرتی علاج ، بالوں کی پیداوار میں وٹامن کا اہم رول
ہاشمی دواخانہ کو بالوں کے امراض کو دور کرنے میں بھرپور صلاحیت ہے 85سال کے تجربات اس بات کی گواہ ہے کہ ہاشمی دواخانہ Alopeciaکے مرض کو دور کرنے میں بھرپور کامیابی کی منز ل پر پہنچا ہے ۔ اور ہاشمی دوخانہ نے اپنے مریضوں کو اس مرض سے نجات دلانے میں جو کارکردگی دکھائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔
امید پر قائم رہتے ہوئے بالوں سے متعلق امراض کے تمام معاملات کو آسانی سے سلجھایا جاسکتا ہے۔یہ مریض کی دانشمندی پر مرکوز ہے کہ وہ اپنے مرض کا صحیح جگہ پر علاج کروا کر پائیدار نتائج حاصل کر یں۔

Herbal-medicine,-नपुंसकता-या-नामर्दी,Male-Enhancement,Sexual-desire - Copy

Leave a Reply