Home » Increase Height

Increase Height

چھوٹا قد

چھوٹا قد

بیماری کے اسباب
چھوٹا قد بڑے بڑے لوگوں کو احساس کمتری میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اور خصوصاً لڑکیاں تو چھوٹے قد کی وجہ سے نفسیاتی مریض بھی بن جاتی ہیں۔ عمر کے ساتھ جسم اور بالخصوص لمبی ہڈیوں کی نشونما نہ ہونے کی بنیادی وجہ ہارمونز کی کمی ہے۔ یعنی جب “پیچوئٹری گلینڈ” کا اگلا حصہ “گروتھ ہارمونز” کی پیداوار کم کرتا ہے تو انسان کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے جبکہ ان ہارمونز کی زیادتی سے قد میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض مرتبہ بچپن میں نامناسب خوراک یا غذائی کمی سے بھی قد میں اضافہ رُک جاتا ہے۔ انسانی دماغ میں موجود “پیچوئٹری گلینڈ” کا اگلا حصہ جسے “انیٹریرلوب” کہتے ہیں مختلف قسم کے ہارمونز پیدا کرتا ہے جن میں ایک اہم ہارمون کا نام “گروتھ ہارمونز” ہے۔ یہ ہارمون ہڈیوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے بالخصوص لمبی ہڈیوں کو بڑھاتا ہے۔ اگر کسی بھی وجہ سے یہ ہارمونز کم ہو جائیں تو انسان بونا رہ جاتا ہے۔ چھوٹا قد دیکھنے میں بہت ہی معیوب لگتا ہے۔ بلکہ معاشرتی اعتبار سے بھی چھوٹے قد کے کئی نقصانات ہیں۔ فوج، پولیس، اور دیگر کئی محکموں میں چھوٹے قد والوں کو ملازمت نہیں ملتی۔ علاوہ ازیں بہت سی لڑکیوں کی شادی صرف اس وجہ سے نہیں ہوتی کہ اُن کا قد چھوٹا ہے
قد کا چھوٹاپن اور علاج
چھوٹا قد ایک ایسی خامی ہے جو مریض کو ذہنی طور پر بھی بہت ڈسٹرب رکھتی ہے لہٰذا سیف دواخانہ کے ماہرین برسوں سے اسی کوشش میں تھے کہ چھوٹے قد والے لوگوں کو اس ذہنی کرب سے نکالنے کے لیے کوئی ایسی دواء ترتیب دی جائے جو منفی اثرات کے بغیر قد میں اضافہ کر سکے۔ یہ کام تھا تو خاصہ مُشکل لیکن خُدا نے اس کام میں ماہرین کی مدد فرمائی اور بالآخر اُنہوں نے ایسی دوائی تیار کرلی جو چھوٹے قد والوں کے لیے خوشی کا پیغام ہے۔ یہ دواء خالص نباتاتی ہے اور اس میں شامل اجزاء جسم کو کیلشیم اور آئرن کی مطلوبہ مقدار فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ غذائی کمی دُور کرنا اسکی خصوصیت ہے۔ یہ دواء اپنی خاص تاثیر کے ذریعے پیچوئٹری گلینڈ کو تقویت پہنچاتی ہے جس سے گروتھ ہارمونز کی کمی پوری ہو جاتی ہے اور لمبی ہڈیوں کی نشوونما ہونے لگتی ہے اور چھوٹا قد بڑھ جاتا ہے۔ جو لوگ چھوٹے قد کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہیں اور بہت مہنگی مہنگی ادویات استعمال کر کے تھک گئے ہیں وہ ایک بار ہاشمی دواخانہ پر ضرور تشریف لائیں

چھوٹا-قد-ایک-خامی

Leave a Reply