Home » Female Sexual Problems

Female Sexual Problems

1356958270_womens_heart_disease_center

بیماری کے اسباب

خواتین کی چند اہم پیچیدہ بیماریوں کے اسباب درج ذیل ہیں۔

۱۔ ماہانہ نظام کی خرابی۔
اندوونی انفیکشن، خون کی کمی، رحم کی رسولی، ورم رحم، زخم رحم کی وجہ سے ماہانہ سرکل ٹھیک نہیں رہتا۔ پیریڈ کبھی کم اور کبھی زیادہ ہو تے ہیں اور دورانیہ بھی طبعی نہیں رہتا۔

۲۔ لیکوریا:
رحم کی جھلی میں ورم کی وجہ سے لیکوریا کی شکایت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں خوراک کی کمی، کھٹی اور مصالحے دار چیزوں کے بکثرت استعمال سے بھی لیکوریا ہو سکتا ہے۔

۳۔ ہسٹریا:
رحم میں فاسد مادوں کے جمع ہونے اور اُن کا غبار دماغ کی طرف چڑھنے سے ہسٹریا جیسی خطرناک بیماری ہو جاتی ہے۔

۴۔ اٹھرا:
خون میں زہریلے مادوں کے شامل ہونے پر اٹھرا کے اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔

بیماری کی علامات
مذکورہ بیماریوں کے نتیجے میں درج ذیل علامات نمایاں ہوتی ہیں:

۱۔ ماہانہ نظام کی خرابی:
ماہواری اپنے مقررہ وقت پر نہیں ہوتی۔ اس کا دورانیہ کبھی تو دس دن اور کبھی صرف دو تیں دن ہوتا ہے، کبھی تو کثرت سے خون خارج ہوتا ہے اور کبھی صرف دھبے ہی لگتے ہیں۔ ماہانہ سرکل کی خرابی میں پیٹ کا نچلہ حصہ بھاری رہتا ہے۔ طبعیت میں سستی آ جاتی ہے اور سکن خراب ہو جاتی ہے۔

۲۔لیکوریا:
اس بیماری میں کبھی پتلا اور کبھی گاڑھا، سفید یا زردی مائل مادہ فرج سے خارج ہوتا ہے۔ ٹانگوں اور جسم میں درد رہتا ہے، تھکن اور سستی محسوس ہوتی ہے۔ مریضہ کا وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔ چہرے کی رنگت زردہ ہو جاتی ہے۔ کمر میں شدید درد رہتا ہے۔

۳۔ہسٹریا:

مریضہ کی حالت نیم پاگلوں جیسی ہو جاتی ہے، کبھی ہنستی ہے کبھی روتی ہے اور کبھی بال نوچتی ہے۔ یہ تکلیف دورے کی شکل میں ہوتی ہے۔

۴۔اٹھرا:
اٹھرا کی حالت میں حمل ساقط ہوتا رہتا ہے اور بالخصوص لڑکے کا حمل تو رہتا ہی نہیں جبکہ لڑکی کا حمل پایہ تکمیل کو پہنچ سکتا ہے۔ مگر اس کے زیر اثر پیدا ہونے والے بچے جسمانی اور ذہنی طور پر پسماندہ ہوتے ہیں۔

بیماری کے ذیلی اثرات:
مذکورہ بیماریوں کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ ان کی وجہ سے عورت کو بے اولادی یعنی بانجھ پن کی تکلیف ہو سکتی ہے۔

بیماری کا علاج
خواتین کو پیچیدہ بیماریوں سے نجات دلانے میں سیف دواخانہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ دواخانہ کے ماہرین نے مذکورہ تمام بیماریوں کی روک تھام کے لیے خالص ترین نباتات سے مختلف قسم کے مرکبات تیار کئے ہیں۔ ان مرکبات سے ورم رحم اور انفیکشن پوری طرح دور ہوتی ہے اور ماہانہ نظام طبعی حالت پر آ جاتا ہے۔ رحم کی جھلی کے ورم کو دور کرنا اس کی منفرد خوبی ہے جس سے لیکوریا جیسی تکلیف دہ بیماری سے نجات ملتی ہے۔ سیف دواخانہ کے تیار کردہ یہ مرکبات خون میں شامل زہریلے مادوں کو احسن طریقے سے خارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کے باعث اٹھرا کی پوری طرح روک تھام ہو سکتی ہے۔ یہ موثر اور منفرد مرکبات اعضائے رئیسہ کی نگہداشت کرتے ہیں، پٹھوں اور اعصابی نظام کو درست رکھنا ان کی منفرد خوبی ہے۔ ان مرکبات سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں جسم میں صالح خون بنتا ہے، بھوک میں اضافہ ہوتا ہے اور عام جسمانی کمزوری، تھکن۔ سستی اور لاغری سے نجات مل جاتی ہے۔ جو خواتین اپنی پیچیدہ بیماریوں کے علاج پر لاکھوں روپیہ برباد کر چکی ہیں اور پھر بھی ٹھیک نہیں ہوئیں انہیں اس کامیاب علاج سے ضرور استفادہ کرنا چاہیئے۔

نسوانی بانجھ کا علاج
سیف دواخانہ کے تجربہ کار حکمائے کرام نسوانی بانجھ پن کے کامیاب علاج میں خصوصی شہرت رکھتے ہیں، ان ماہرین نے فیلوپن ٹیوبز کی بندش، رسولیاں، اٹھرا، ہسٹیریا اور دیگر عوارض کی روک تھام کے لیے نہایت اعلٰی علاج ترتیب دیا ہے جو کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ وقت میں بے اولادی سے مکمل نجات دلاتا ہے۔

خواتین-کی-بیماریاں

Leave a Reply