Home » خواتین کی حیض نالیاں بلاکج

خواتین کی حیض نالیاں بلاکج

خواتین کی حیض نالیاں
فیلوپن ٹیوبس بلا جنہیں طب یونانی کی اصطلاح میں قازف نالیاں کہا جاتا ہے زنانہ تولیدی نظام کا اہم حصہ ہے۔یہ عضلی ساخت کہ دو پتلی نالیاں ہوتی ہیں جو رحم (بچہ دانی)کے دائیں بائیں واقع ہیں۔عورت کی بیضہ دانی سے جب بیضہ نکلتا ہے تو وہ انہیں تالیوں سے ہویا ہوا عورت کے رحم (بچہ دانی)میں پہنچتا ہے اور پھر مرد کے تولیدی جراثیم کے ساتھ مل کر بچے کی افزائش شروع ہوتی ہے۔قاذف نالیوں (فیلوپن ٹیوبس)میں اگر کسی بھی وجہ سے کوئی بھی خرابی ہو جائے تو عورت اولاد سے محروم رہتی ہے۔لہٰذا فیلوپن ٹیوبس کی خرابی دور کئے بغیر زنانہ بانجھ پن سے نجات حاصل نہیں ہو سکتی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جدید میڈیکل سائنس میں فیلوپن ٹیوبس کی خرابی دور کرنے کے لئے صرف اور صرف آپریشن تجویز کیا جاتا ہے جس میں کامیابی کی شرح بہت کم ہے لہٰذا زیادہ تر عورتوں کو یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ IVFکروائیں یعنی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ اپنائیں
فیلوپن ٹیوبس کی خرابی,فیلوپن ٹیوبس کی خرابی
فیلوپن ٹیوبس میں کئی طرح کی خرابی ہو سکتی ہے مثلاً اب نالیوں میں سے دونوں یا کسی ایک میں زخم بن جاتا ہے یا رہ گل جاتی ہیں اسی طرح ٹیوبس کے جھالدار سرے کے قریب رسولیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔بعض مرتبہ کوئی ایک یا دونوں نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور ان سے خون جاری ہو جاتا ہے۔
فیلوپن ٹیوبس کی خرابی
فیلوپن ٹیوبس کے اندرونی حصوں میں ور م بھی ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ بعض مرتبہ نالیو ں کا سوراخ پیدائشی طور پر بند ہوتا ہے۔فیلوپن ٹیوبس بلا کج یا دیگر خرابیاں عموماًاس وقت ہوتی ہیں جب مریضہ کو کوئی دوسری بیماری ہو اور اس کا تسلی بخش علاج نہ کروایا گیا ہو۔ان بیماریوں میں سوزاک،آتشک ،تپ دق،تپ محرقہ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں جن کے زہریلے مواد کے باعث فیلوپن ٹیوبس میں مذکورہ خرابیاں پیدا ہوکر زنانہ بانجھ پن کی علامات نظر آتی ہیں ۔

خواتین-کی-حیض-نالیاں

Leave a Reply